حیدرآباد۔30۔اپریل(اعتماد نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی میں حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد بی جے پی کو ووٹ
ڈالنے کی بات کرتے ہوئے انتخابی اصول کی خلاف ورزی۔بی جے پی اور تلگو دیشم
میں اتحاد کے
ساتھ جوبلی ہلز حلقہ کو تلگو دیشم نے بی جے پی کے حوالہ کر
دی ۔چنانچہ چندرا بابو نائیڈو نے جوبلی ہلز میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے
کہا کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ ڈالا ہے۔ واضح رہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد
بر ملا اسکا اظہار کرنا انتخابی اصول کے خلاف ہے۔